سخت مقابلہ، دماغ پر چوٹ لگنے کے باعث سابق باکسر چل بسے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سابق باکسر پریچارڈ کولون 33 برس کی عمر میں چل بسے۔
انہیں 2015ء میں باکسنگ مقابلے کے دوران دماغ میں شدید چوٹ لگی تھی، جس کے باعث انہیں ہنگامی طور پر سرجری سے گزرنا پڑا،پورٹو ریکو سے تعلق رکھنے والے پریچارڈ کولون اکتوبر 2015ء تک باکسنگ کی دنیا کے ابھرتے ہوئے ستاروں میں شمار ہوتے تھے تاہم وہ امریکی باکسر ٹیرل ولیمز کے خلاف مقابلے کے بعد وہ طویل عرصے کے لیے بے ہوشی کی حالت میں چلے گئے۔
کوما سے بیدار ہونے کے بعد سابق باکسر کو پہنچنے والے اعصابی نقصان کی سنگینی واضح ہوئی اور انہیں زندگی کے باقی عرصے میں 24 گھنٹے نگہداشت کی ضرورت رہی۔
ان کے والد رچرڈ کولون نے گزشتہ رات فیس بک پر بیٹے کے انتقال کی اطلاع دیتے ہوئے لکھا کہ پریچارڈ کے اس دنیا سے رخصت ہونے کی اطلاع دیتے ہوئے مجھے افسوس ہے، تاہم اب وہ ایک بہتر دنیا میں ہیں۔
پریچارڈ کولون فلوریڈا میں اپنے اہل خانہ کے ہمراہ رہ رہے تھے جہاں ان کا انتقال ہوا۔
ٹیرل ولیمز کے خلاف مقابلے سے قبل ان کا باکسنگ ریکارڈ ناقابلِ شکست تھا، انہوں نے 16 مقابلوں میں 13 ناک آؤٹ سمیت تمام 16 فائٹس جیتی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: 14 اگست۔۔!وزیر تعلیم نے بھی بچوں کو خوشخبری سنا دی