گورنر سندھ نہال ہاشمی اور وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی مزار قائد پر حاضری
Stay tuned with 24 News HD Android App
( 24 نیوز ) یوم آزادی کے موقع پر گورنر سندھ نہال ہاشمی اور وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے مزار قائد پر حاضری دی ، صوبائی کابینہ کے ارکان بھی گورنر اور وزیراعلیٰ کے ہمراہ تھے۔گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ نے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات قلمبند کیے۔
اس موقع پر میڈیاسے گفتگوگورنرنہال ہاشمی نے کہاپاکستان ہمارے بزرگوں کے خواب کی تعبیر ہے۔پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے،پاکستان میں کوئی کاکروچ نہیں ہے، یہاں شاہین ہیں ۔
مزار قائد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ آج گورنر اور کابینہ کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری دی ہے، پاکستان کی ترقی کے لیے دعائیں کی ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ 10 اکتوبر 1938 کو سندھ نے عیدگاہ میدان میں ایک قرارداد پیش کی، پاکستان بننے کے بعد دوبارہ قرارداد پیش کی، قائد اعظم کے اصولوں پر عمل پیرا رہیں اور سب متحد رہیں۔
یہ بھی پڑھیں:امریکی وزیر خارجہ کی جانب سے پاکستانی عوام کو یومِ آزادی پر دلی مبارکباد
انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو ہماری جوہری طاقت کے بانی ہیں، انہوں نے شہادت قبول کی مگر گھٹنے نہیں ٹیکے، بینظیر بھٹو نے شہادت قبول کی مگر پاکستان کی سالمیت پر آنچ نہیں آنے دی۔
مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو نے مشکل وقت میں وزارت خارجہ کی باگ ڈور سنبھالی، بھارت نے ہماری طرف میلی نظر سے دیکھا تو قوم متحد ہوگئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ نوجوانوں سمیت تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگ متحد رہیں، فلسطینیوں پر اسرائیل کے مظالم کی مذمت کرتا ہوں۔