امریکی وزیر خارجہ کی جانب سے پاکستانی عوام کو یومِ آزادی پر دلی مبارکباد

Aug 14, 2026 | 08:42:AM
امریکی وزیر خارجہ کی جانب سے پاکستانی عوام کو یومِ آزادی پر دلی مبارکباد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24 نیوز) امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے پاکستان کے یومِ آزادی کے موقع پر پاکستانی عوام کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے پاکستان اور امریکا کے درمیان دیرینہ شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

 اپنے بیان میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان علاقائی ثالثی، معدنیات، توانائی اور انسدادِ دہشت گردی کے شعبوں میں تعاون جاری ہے، دونوں ممالک کے باہمی تعاون سے عوام کو حقیقی فوائد حاصل ہو رہے ہیں۔

امریکی وزیر خارجہ نے پاکستان اور امریکا کی دیرینہ شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور امریکا ثقافتی ورثے کے تحفظ، تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں بھی باہمی تعاون کو فروغ دے رہے ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں:ملک بھر میں 79 واں یوم آزادی ملی جوش وجذبے سے منایا جارہا، دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی

مارکو روبیو نے مزید کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان تعاون سے دونوں ممالک کے عوام کو حقیقی فوائد مل رہے ہیں، امریکا پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید آگے بڑھانے کے عزم پر قائم ہے۔