مریم نوازشریف کا منفرد اور اختراعی اقدام،معرکہ حق میوزیم، یادگار اور پارک پراجیکٹ کی با ضابطہ نقاب کشائی

Aug 14, 2025 | 20:24:PM
مریم نوازشریف کا منفرد اور اختراعی اقدام،معرکہ حق میوزیم، یادگار اور پارک پراجیکٹ کی با ضابطہ نقاب کشائی
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رائو دلشاد) وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کا منفرد اور اختراعی اقدام ، پنجاب میں معرکہ حق کی پہلی یاد گار، پارک اور میوزیم بنے گا ۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے معرکہ حق میوزیم، یادگار او رپارک پراجیکٹ کی با ضابطہ نقاب کشائی کر دی۔ 
تقریب کے موقع پر ویٹرن میوزیشن کے آرکسٹرا نے پر اثر دھنوں پر  ملی نغمے پیش کئے ،"اے میرے پاک وطن "وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے  ویٹرن میوزیشن کے درمیان بیٹھ کر ملی نغمے سنے اور تالیاں بجا کرداد دی۔تقریب میں یوم آزادی اور معرکہ حق کے حو الے سے ملی نغمے پیش کئے گئے۔"شالا وسدا رہ وے پنجاب. پاکستان "ساحر علی بگا کی آواز میں پراثر نغمے نے  سحر طاری کر دیا۔تقریب میں معرکہ حق کے بارے میں خصوصی نغماتی فلم پیش کی گئی۔یادگار معرکہ حق ، میوزیم اور پارک کے بارے معلوماتی دستاویزی پیش کی گئی۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے وزراء اور دیگر شرکا سے نشستوں پر جاکر ملاقات کی۔تقریب میں دوست ممالک کے سفارتکار ،صوبائی وزرا، عسکری وسول حکام کی شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں:گلگت ،گوپس خلتی میں تباہ کن سیلاب ،7 افراد سیلابی ریلے میں بہہ گئے