گلگت ،گوپس خلتی میں تباہ کن سیلاب ،7 افراد سیلابی ریلے میں بہہ گئے

اشکومن دائن میں دریائے غذر کا بہائورکنے سے جھیل بن گئی،مصنوعی جھیل کسی بھی وقت پھٹنے کا امکان

Aug 14, 2025 | 18:32:PM
گلگت ،گوپس خلتی میں تباہ کن سیلاب ،7 افراد سیلابی ریلے میں بہہ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مہتاب الرحمان)گلگت کے علاقے گوپس خلتی میں تباہ کن سیلاب کے باعث تباہی مچ گئی،  خاتون سمیت3افراد جاں بحق اور تین لاپتہ ہوگئے۔اشکومن دائن میں دریائے غذر کا بہائورکنے سے جھیل بن گئی۔ مصنوعی جھیل کسی بھی وقت پھٹنے کا امکان ہے ۔

مقامی انتظامیہ کے مطابق کھلتی میں تباہ کن سیلاب کے باعث خاتون سمیت3 افراد جاں بحق اور 3 لاپتہ  ہیں سیلاب کے ملبے سے 2 افراد کی لاشیں نکالی گئیں ہیں جبکہ ایک زخمی بچے کو بچا لیا گیا۔خلتی میں سیلاب کی زد میں آنے والے7  افراد میں سے3 افراد لاپتہ ہیں۔ کھلتی میں سیلاب کے باعث دس گھر تباہ ہوگئے ہیںَ۔کھلتی میں امدادی کاروائیوں کیلئے ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

  ترجمان صوبائی حکومت گلگت کےمطابق ضلع غذر کا علاقہ یاسین میں بھی سیلاب نے تباہی مچا دی ،غذر سیلاب کے باعث دریائے سندھ کا بہائو رک گیا ہے، یاسین تھوئی میں سیلاب نے پانی ذخیرہ کرنے والا ٹینک تباہ کر دیا ۔ یاسین تھوئی میں ڈی۔جی سکول ، ڈسپنسری کو نقصان پہنچا ہے۔مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ غذر اشکومن میں سیلاب کے باعث دائن پل تباہ،اشکومن میں سیلاب کے باعث دریائے غذر کا بہائو  رک گیا ہے۔اشکومن میں تباہ کن سیلاب کے باعث پندرہ گھر تباہ ہ گئے۔اشکومن دائن میں دریائے غذر کا بہائورکنے سے جھیل بن گئی۔اشکومن مصنوعی جھیل کسی بھی وقت پھٹنے کا امکان ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:سپریم کورٹ رولز 2025 ، ججز، وکلاء، فریقین مقدمہ اور عوام سے مزید تجاویز طلب