قاہرہ، پاکستانی سفارتخانےمیں یوم آزادی کی تقریب روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منائی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں پاکستانی سفارت خا نے کے زیر اہتمام 79 واں یوم آزادی روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا.سفیر عامر شوکت نے چانسلری میں قومی پرچم لہرایا گیا۔قومی ترانہ و تلاوت قرآن پاک کے بعد صدر مملکت آصف زرداری ،وزیراعظم شہباز شریف اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے۔
تقریب سے خطاب میں پاکستانی سفیر عامر شوکت نے قائداعظم محمد علی جناح کی قیادت میں پاکستان کے بانیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے قوم کے اتحاد اور لچک کو سراہتے ہوئے کہا کہ مئی 2025 میں آپریشن بنیان مرصوص کے دوران پاکستان نے ایک ذمہ دار اور باوقار ریاست کے طور پر عالمی برادری میں نمایاں مقام حاصل کیا۔ انہوں نے کشمیری اور فلسطینی عوام کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔پاکستانی سفیر نے پاکستان اور مصر کے درمیان بڑھتے ہوئے سیاسی، اقتصادی، دفاعی اور ثقافتی تعلقات پر بھی روشنی ڈالی۔انہوں نے مصر میں پاکستانی کمیونٹی کی قومی ترقی اور دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں ان کے کردار کی تعریف کی۔تقریب میں سفارتخانے کے حکام اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے پاکستانی کمیونٹی کے افراد نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں:گلگت ،گوپس خلتی میں تباہ کن سیلاب ،7 افراد سیلابی ریلے میں بہہ گئے