دکی ؛ کوئلہ کان میں ٹرالی کی زد میں آکر ایک کانکن جاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(رحمت اللہ موسیٰ خیل)دکی میں مقامی کوئلہ کان میں ٹرالی کی زد میں آکر ایک کانکن جاں بحق جبکہ دو کانکن شدید زخمی ہوگئے۔
جاں بحق ہونیوالے کانکن کی شناخت نعمت اللہ ولد ملا پیرداد قوم کاکڑ ساکن بادینی ضلع قلعہ سیف اللہ کے نام سے ہوگئی۔ زخمیوں میں اختر شاہ ولد نعمت اللہ اور ابراہیم ولد مولاداد قوم کاکڑ شامل ہیں۔
اس واقعے میں باپ جاں بحق جبکہ بیٹا شدید زخمی ہوا ہے۔ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد مزید علاج کیلئے کوئٹہ ریفر کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ کی اسلام آباد میں دوبارہ مذاکرات کی تصدیق ،کیا امریکی صدر خود پاکستان آئینگے؟بڑی خبر آگئی