ایران سے مذاکرات آئندہ 2 دن میں پاکستان میں ہوسکتے ہیں:ٹرمپ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسلام آباد میں دوبارہ مذاکرات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایران سے مذاکرات آئندہ 2 دن میں پاکستان میں ہوسکتے ہیں۔
ٹرمپ نے ایک بار پھر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ فیلڈ مارشل بہت اچھا کام کر رہے ہیں ، وہ شاندار ہیں اس لیے زیادہ امکان ہے ہم دوبارہ وہیں جائیں گے۔
انھوں نےکہا کہ ہم کسی ایسے ملک کیوں جائیں جس کا اس معاملے سے تعلق نہیں، فیلڈ مارشل بہت اچھا کام کر رہے ہیں ،فیلڈ مارشل شاندار ہیں ، زیادہ امکان ہے ہم دوبارہ وہیں جائیں گے،ہم کسی ایسے ملک کیوں جائیں جس کا اس معاملے سے تعلق نہیں۔
یہ بھی پڑھیں :پاکستان نےایران امریکا مذاکرات کے دوسرے مرحلے کی میزبانی کی پیشکش کردی