علیمہ کا اڈیالہ کے باہر دھرنا،85 فیصد آنکھ خراب ہوگئی:میڈیا سے گفتگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کارکنوں کے ہمراہ اڈیالہ جیل کے قریب فیکٹری ناکے پر دھرنا دے دیا ہے ،آج اڈیالہ جیل میں ملاقات کے روز علیمہ خان اور دیگر افراد کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرائی گئی تھی۔
علیمہ خان نے رہنمائوں اور کارکنان کے ہمراہ اڈیالہ جیل کے قریب فیکٹری ناکے پر دھرنا دیا اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی ، علمیہ خان اس سے قبل بھی مطالبات کی منظوری کے لیے متعدد مرتبہ اڈیالہ جیل کے باہر دھرنا دے چکی ہیں ۔
اڈیالا جیل کے قریب فیکٹری ناکے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا کہ بانی نے سلمان صفدر کو بتایا ہے ان کی آنکھ میں پہلا ٹیکا لگنے کے بعد بہتری آئی تھی، بر وقت درست علاج اور درست جگہ نہ ہونے کے باعث بانی کی آنکھ 85 فیصد خراب ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کی انڈرلائن کنڈیشن جاننا ضروری ہے، جب تک تشخیص نہیں ہوگی معلوم نہیں ہوگا کہ خرابی کیوں ہوئی، ہم پر جھوٹے مقدمات درج کیے جا رہے ہیں، ہمیں کہا گیا جیل کے داخلی دروازے سے ہٹ جائیں۔
اس موقع پر ترجمان بانی پی ٹی آئی نیاز اللہ نیازی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی 180 مقدمات میں جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہیں۔ سلمان صفدر نے ملاقات کے بعد بتایا بانی کی آنکھ میں 10 سے 15 فیصد بہتری آئی ہے۔
نیاز اللّٰہ نیازی نے کہا کہ چاہتے ہیں بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کا علاج ہو، فیملی سے ملاقات کروائی جائے، بطور ترجمان بانی پی ٹی آئی میری بانی سے ایک سال سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔
ان کا کہنا تھا کہ بانی کے وکالت ناموں پر ابھی تک دستخط نہیں ہوسکے، ہمارے پاس آئین کے دائرے میں احتجاج کے علاوہ کوئی راستہ نہیں بچا۔
یہ بھی پڑھیں :عمران خان کی اڈیالہ جیل میں اہلیہ بشریٰ بی بی سے ملاقات کروا دی گئی