نیپالی بلے باز کے ایک اوور میں 6 چھکے، ویڈیو وائرل

Apr 14, 2024 | 20:16:PM
نیپالی بلے باز کے ایک اوور میں 6 چھکے، ویڈیو وائرل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) نیپال کے کرکٹر دیپندر سنگھ ایری نے ٹی20 انٹرنیشنل میں تاریخ رقم کردی، ایک ہی اوور میں 6 چھکے لگا دیئے جس کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔

نیپال کے آل راؤنڈر دیپندر سنگھ ایری نے ایک اوور میں 6 چھکے لگا دیئے، انہوں نے یہ کارنامہ قطر کے خلاف اے سی سی پریمیئرکپ میں انجام دیا،دیپندر سنگھ نے کامران خان کے آخری اوور میں 6 چھکے لگائے، 6 چھکوں نے دیپندر سنگھ ایری کا اسکور 15 گیندوں پر 28 رنز سے 21 گیندوں پر 64 رنز تک پہنچا دیا۔

یہ بھی پڑھیں: فاسٹ بولر احسان اللہ بیرونِ ملک روانہ، وجہ بھی سامنے آ گئی

نیپالی بیٹر ٹی20 انٹرنیشنل میں یہ کارنامہ انجام دینے والے تیسرے کھلاڑی ہیں، اس سے قبل بھارت کے یووراج سنگھ اور ویسٹ انڈیز کے کیرون پولارڈ بھی ٹی20 انٹرنیشنل میں ایک اوور میں 6 چھکے لگا چکے ہیں۔