اوپن مارکیٹ میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں بڑی کمی 

Apr 14, 2023 | 12:25:PM
شہرکی اوپن مارکیٹ میں مختلف اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(خان شہزاد)مہنگائی سے پریشان عوام کی سنی گئی،لاہور کی اوپن مارکیٹ میں مختلف اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کی گئی ۔ 

چینی کا 50کلو کا تھیلا 300روپے سستا ہوکر 5900روپے کا ہوگیا،درجہ دوم کے گھی و آئل کی12کلو کی پیٹی 96روپے سستی، درجہ دوم کا گھی وآئل8 روپے فی کلوگرام سستا ہوگیا  جبکہ درجہ سوم کے 16 کلوگھی کی پیٹی 200 روپے سستی، درجہ سوم کا آئل گھی ساڑھے 12 روپے سستا ہوگیا ہے۔

 10کلو والے آٹے کی سپلائی بھی کریانہ سٹوروں پر پہنچنا شروع ہوگئی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیںعید پر  نئے کرنسی نوٹ،اسٹیٹ بینک سے اہم خبر آ گئی