عید پر  نئے کرنسی نوٹ،اسٹیٹ بینک سے اہم خبر آ گئی

Apr 13, 2023 | 15:30:PM
عید پر  نئے کرنسی نوٹ،اسٹیٹ بینک سے اہم خبر آ گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)عید پر بچوں کو نئے کرنسی نوٹ نہیں ملیں گے ، اسٹیٹ بینک نے اس سال نئے نوٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق عوام کو بینک کی جانب سے نئے کرارے نوٹ جاری نہیں کئے جائیں گے،کویڈ 19 کے بعد اسٹیٹ بینک نے نئے نوٹوں کا اجرا روک دیا تھا۔
اسٹیٹ بینک نے ایس ایم ایس سروس کے ذریعے متعلقہ برانچ سے نئے نوٹ لینے کا سلسلہ جاری شروع کیا تھا۔

سال 2023 میں اسٹیٹ بینک  ایس ایم ایس سروس کے ذریعے بھی عوام کو نئے نوٹ نہیں دیگا۔

یہ بھی پڑھیں:  عید الفطر  پر 5 چھٹیاں ،اعلان ہو گیا

نئے نوٹ جاری نہ ہونے سے بلیک مارکیٹ میں اونچے داموں نئے نوٹ کا کاروبار عروج پر پہنچ جائیگا۔

یہ بھی پڑھیں:  سکولوں میں چھٹیوں کا اعلان