عیدالفطر کی آمد آمد، پرائیویٹ سکولوں میں چھٹیوں کا اعلان 

Apr 13, 2023 | 11:06:AM
عیدالفطر کی آمد آمد، پرائیویٹ سکولوں میں چھٹیوں کا اعلان 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)عیدالفطر کے سلسلہ میں پرائیویٹ سکولوں میں چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا۔
بیشتر پرائیویٹ سکول میں 21 تا 24 اپریل تک چھٹیاں ہوں گی،عید الفطر کے بعد پرائیویٹ سکول25اپریل سےدوبارہ کھلیں گے ۔

دوسری جانب عید الفطر پر ملک بھر میں کتنی چھٹیوں کا اعلان کیا جائےگا ، کابینہ ڈویژن سے بھی بڑی خبر آ گئی ،عید کیلئے 4 سے 5 چھٹیوں کی تجویز وزیراعظم ہاوس کو ارسال کی جائیں گی، وزیراعظم فیصلہ کریں گے کہ چھٹیاں کب سے کب تک ہوں گی۔

 ذرائع کے مطابق اگر عید جمعے کو ہوئی تو 20  سے 23 اپریل تک چھٹیاں ہوں گی لیکن اگر عید ہفتے کو ہوئی تو 20 سے 24 اپریل تک چھٹیاں دی جا سکتی ہیں،وزیراعظم کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن عید کی تعطیلات کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر ے گی ۔
 یہ بھی پڑھیںموسم کی بدلتی صورتحال، اہم پیشگوئی سامنے آ گئی