پولیس وین کو حادثہ، 2اہلکار جاں بحق ،متعدد اہلکار و قیدی زخمی

Apr 14, 2021 | 10:09:AM
پولیس وین کو حادثہ پیش آ گیا
کیپشن: پولیس وین کو حادثہ پیش آ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)لیہ میں قیدیوں کو دوسرے شہر منتقل کرنے والی پولیس وین حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں 2 اہلکار جاں بحق اور قیدیوں سمیت کئی اہلکار زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق پولیس وین میں قیدیوں کو مظفرگڑھ سے لیہ منتقل کیا جا رہا تھا کہ وین  چوک اعظم بائی پاس پر حادثے کا شکار ہو گئی۔ذرائع نے بتایا ہے کہ حادثے میں 2 پولیس اہلکار جاں بحق اور 5 زخمی ہو گئے، حادثے میں 23 قیدی بھی زخمی ہوئے۔

جاں بحق پولیس اہلکاروں میں کانسٹیبل سبحان اور قیصر شامل ہیں، زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اور تحصیل ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ریسکیو ذرائع نے بتایا ہے کہ زخمی پولیس اہلکاروں میں 3 کی حالت تشویشناک ہے جنہیں نشتر ہسپتال ملتان ریفر کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:      خیرپور: تیر رفتار وین کی ٹکر سے 5افراد جاں بحق، 2بچے زخمی