سپریم کورٹ بار کے سالانہ انتخابات 16 اکتوبر کو ہوں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ملک اشرف)سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 16 اکتوبر کو منعقد ہوں گے۔ اس سلسلے میں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن آف پاکستان نے باضابطہ انتخابی شیڈول جاری کر دیا ہے۔
سپریم کورٹ بار الیکشن کے ریٹرننگ آفیسر سید ذو الفقار عباس نقوی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پولنگ 16 اکتوبر کو صبح ساڑھے 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہے گی، دورانِ پولنگ دوپہر ایک بجے سے دو بجے تک کھانے اور نماز کا وقفہ ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق انتخابات سے قبل مختلف مراحل طے کیے جائیں گے۔16 ستمبر تک تاحیات رکنیت یا واجبات کی کلیئرنس کی آخری تاریخ مقرر ہے۔17 ستمبر کو اہل ووٹرز کی عارضی فہرست جاری ہوگی، جبکہ 18 ستمبر کو اس فہرست پر اعتراضات اور غلطیوں کی نشاندہی کا موقع دیا جائے گا۔
19 ستمبر کو اعتراضات پر فیصلہ ہوگا اور 20 ستمبر کو اہل ووٹرز کی حتمی فہرست جاری کر دی جائے گی۔کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کا مرحلہ 22 سے 27 ستمبر تک جاری رہے گا۔ کاغذات کی جانچ پڑتال اور اعتراضات پر سماعت 29 ستمبر کو ایس سی بی اے ہیڈ آفس اسلام آباد میں ہوگی، جس کے بعد 30 ستمبر کو امیدواروں کی عارضی فہرست جاری کی جائے گی۔شیڈول کے مطابق کاغذاتِ نامزدگی مسترد یا منظور ہونے کے خلاف اپیلیں یکم اکتوبر تک دائر کی جا سکیں گی، جن پر فیصلے 3 اکتوبر تک سنائے جائیں گے۔
نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 4 اکتوبر دوپہر 2 بجے مقرر کی گئی ہے جبکہ اسی روز 3:30 بجے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری ہوگی۔انتخابات کے بعد 20 اکتوبر کو گنتی، دوبارہ گنتی (اگر ضرورت ہوئی) اور نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔ نئے اور سبکدوش ہونے والے عہدیداران کے درمیان چارج کا باضابطہ تبادلہ 3 نومبر کو ہوگا۔نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ صرف وہی اراکین ووٹ ڈالنے کے اہل ہوں گے جنہوں نے 16 ستمبر تک واجبات ادا کیے ہوں یا تاحیات ممبر ہوں۔
یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم شہباز شریف کا سیلاب زدہ علاقوں میں صارفین سے بجلی بلوں کی وصولی روکنے کا حکم