ویمنز بلائنڈ ورلڈ کپ کا انعقاد پر سوالیہ نشان، پیر کو ہنگامی اجلاس طلب

Sep 13, 2025 | 19:27:PM
ویمنز بلائنڈ ورلڈ کپ کا انعقاد پر سوالیہ نشان، پیر کو ہنگامی اجلاس طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)نیپال میں جاری کشیدگی  کے باعث ویمنز بلائنڈ ورلڈ کپ کا انعقاد پر سوالیہ نشان لگ گیا،ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل نے پیر کو ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ۔اجلاس میں نیپال کی صورتحال پر غور ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پہلے ویمنز بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کی میزبانی بھارت اور نیپال کے پاس ہے ۔ہائیبر ماڈل کے تحت پاکستان کو اپنے میچز کھٹمنڈو میں کھیلنے ہیں ،اجلاس میں کھٹمنڈو کے میچز سری لنکا منتقل کئے جانے کا فیصلہ ہوسکتا ہے، ویمنز بلائنڈ ورلڈ کپ 11 سے 25 نومبر تک شیڈول ہیں۔
سید سلطان شاہ صدر ورلڈ بلائنڈ لمیٹڈ و پی بی سی سی  سید سلطان شاہ کا کہنا ہےکہ اجلاس میں شیڈول نہیں میزبان ملک تبدیل ہوسکتا ہے،نیپال میں جاری کشیدگی کے باعث کھٹمنڈو میں میچز کے انعقاد ممکن نظر نہیں آرہا۔
یہ بھی پڑھیں:پسرور: نالہ ڈیگ میں سیلابی ریلے کے باعث متاثرہ ریلوے پٹری 17 روز بعد بحال