یو اے ای: یوم الاتحاد پرشاندار تقریبات کے انعقاد کافیصلہ،طویل چھٹیوں کا امکان
2 دسمبر کو متحدہ عرب امارات کے 54ویں نیشنل ڈے کی تیاریاں زور و شور سے جاری،حکومت نے اعلان کیا ہے کہ 2 اور 3 دسمبر بروز منگل اور بدھ کو سرکاری تعطیلات ہوں گی تاہم ویک اینڈ کے باعث عوام کو چار دن کا آرام ملنے کا قوی امکان ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)متحدہ عرب امارات میں یوم الاتحاد (قومی دن) کی مناسبت سے شاندار تقریبات انعقاد کا فیصلہ کیا گیا ہے جس پر طویل ویک اینڈ ملنے کا بھی امکان ہے۔
رواں برس 2 دسمبر کو متحدہ عرب امارات کا 54ویں یومِ اتحاد (نیشنل ڈے) کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، یہ دن ملک کے 7 امارتوں کے اتحاد اور قیام کی یاد دلاتا ہے۔
حکومت نے اعلان کیا ہے کہ 2 اور 3 دسمبر بروز منگل اور بدھ کو سرکاری تعطیلات ہوں گی تاہم ویک اینڈ کے باعث عوام کو چار دن کا طویل ویک اینڈ ملنے کا قوی امکان ہے۔
ملکی قوانین کے تحت یہ چار روزہ تعطیلات بڑھ کر پانچ دن تک بھی ہوسکتی ہیں۔
اس سال کی تقریبات کا آغاز ایک عظیم الشان تقریب سے ہوگا جس میں اماراتی قیادت شرکت کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: 15 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل پڑیں،ایک اور طاقتور اسپیل سے متعلق محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی
اگرچہ مقام کا باضابطہ اعلان ابھی نہیں کیا گیا، تاہم یہ تقریب 2 دسمبر کو کسی اہم ثقافتی اور قومی مقام پر منعقد ہوگی،اسٹریٹجک اور تخلیقی امور کے ڈائریکٹر عیسیٰ السبوسی نے کہا کہ یوم الاتحاد کی تقریبات کا آغاز "یونین پلیج ڈے" سے کرنا اتحاد اور باہمی تعاون کی علامت ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پنجاب پبلک سیفٹی موبائل ایپ اب بغیر انٹرنیٹ دستیاب
گزشتہ برس یومِ اتحاد کی تقریبات جبیل حفیت، العین میں منعقد ہوئیں، جنہوں نے امارات کی روایات، ثقافت اور مستقبل کے وژن کو خوبصورت انداز میں پیش کیا تھا۔اس تقریب کے بعد مختلف مقامات جیسے گلوبل ولیج، فیسٹیول پرومنیڈ، ہتہ، آؤٹ لیٹ ولیج مال اور قرآنی پارک جیسے مقامات پر بھی تقریبات منعقد کی جائیں گی۔
تقریبات کے منتظمین نے امارات میں رہنے والے تمام افراد خواہ شہری ہوں یا تارکینِ وطن، کو دعوت دی ہے کہ وہ اس سال کے یادگار جشن کا حصہ بننے کی تیاری کریں۔