کراچی میں بارش کا ایک اور اسپیل برسنے کا امکان، محکمہ موسمیات کی پیش گوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز ) محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی میں بارش کے ایک اور اسپیل کے برسنے کی نوید سنادی گئی۔
محکمہ موسمیات نےبتایا ہے کہ ہوا میں نمی زیادہ ہونے سے اچانک بادلوں کی تشکیل ہوسکتی ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں مون سون کا سلسلہ 30 ستمبر تک جاری رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ کے ساتھی کو کیوں مارا؟ قاتل کی فیملی کا بیان سامنے آگیا
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روزتک کراچی کا موسم گرم و مرطوب رہے گا تاہم شہر میں بوندا باندی یا ہلکی بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگلا اسپیل آئندہ 5 روز میں بارش برسا سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہرمیں سمندری ہوائیں بحال ہوچکی ہیں، شہر میں15 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 85 فیصد ہے۔
محکمہ موسمیات نے مزید بتایا ہے کہ ہوا میں نمی زیادہ ہونے سے اچانک بادلوں کی تشکیل ہوسکتی ہے۔
اس کے علاوہ وفاقی دارالحکومت میں رات کے اوقات میں بارش ہوگی ،محکمہ موسمیات مطابق اسلام آباد میں رات کے اوقات میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہےجبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈیمز میں پانی کی سطح میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں 11 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کی توقع ہے،آج ہوا میں نمی کا تناسب 65 فیصد سے زائد ریکارڈ کیا گیا۔
پاکستان میں مختلف ڈیم کی تازہ صورتحال
تربیلا ڈیم مکمل بھر گیا،تربیلا ڈیم پر پانی کی سطح 1550.00 فٹ تک پہنچ گیا،تربیلا ڈیم میں 1550 فٹ تک پانی ذخیرہ کی گنجائش موجود ہے،منگلا ڈیم 93 فیصد بھر گیا۔
منگلا ڈیم میں پانی 1235.95 فٹ پہنچ گیا، ذخیرہ کی گنجائش 1242 فٹ تک ہے،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران منگلا ڈیم میں پانی کی سطح میں اضافہ ریکارڈکیا گیا۔
خانپور ڈیم میں پانی کا ذخیرہ 1980.23 فٹ تک پہنچ گیا، پانی کی گنجائش 1982 فٹ تک ہے،سملی ڈیم میں پانی 2314.65 فٹ تک پہنچ گیا،سملی ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش 2315 فٹ ہے۔
راول ڈیم میں پانی کی سطح 1751.80 فٹ تک پہنچ گئی،راول ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش 1752 فٹ ہے،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک بار پھر ڈیمز میں پانی کی سطح میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
ڈیمز میں پانی کی سطح کے مطابق سپیل ویز کھولے جارہے ہیں۔