والدین کیلئے بڑی خوشخبری’’پلاسٹک دو کتابیں کاپیاں اور اسٹیشنری مفت لو‘‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) ماحولیاتی آلودگی کے ذرائع ختم کرنے کیلئے پلاسٹک کے بدلے مفت کتابیں اور اسٹیشنری دینے کی پیشکش کی جا رہی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ پیشکش مدھیہ پردیش کے ایک کچی آبادی کے سکول نے کی ہے۔
سکول کی جانب سے ماحولیاتی آلودگی کے خلاف مہم "تم کتاب رکھو، ہم کچرا سنبھالیں گے” کے نام سے شروع کی گئی ہے اور لوگوں کو پلاسٹک کے فضلے کا تبادلہ کرنے کی ترغیب دی جا رہی ہے۔
اس اقدام کا مقصد پلاسٹک کی خالی بوتلوں اور ناشتے کے خالی پیکٹوں کے بدلے طلبہ کو قلم، کتابیں، کاپیاں اور اسٹیشنری مفت فراہم کی جا رہی ہے۔
سکول کی پرنسپل عائشہ لودھی کا کہنا ہے کہ سکول ایک "ری سائیکل گیان کیندر” بھی چلاتا ہے تاکہ طلباء کو ری سائیکلنگ اور ردی سے اشیاء بنانے کی تعلیم دی جا سکے۔
صفائی کے ساتھ ساتھ،سکول ردی کو ضروری اشیا میں استعمال کرنے کے بارے میں سیکھایا جارہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اگر کوئی بچہ ڈسپوزایبل پانی کی بوتلیں اور 5 کلو تک کے چپس کے خالی پیکٹ سکول لاتا ہے تو اس کے بدلے میں اسے سکول کا ضروری سامان مفت دیا جاتا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ طلبہ کو ردی سے مختلف چیزیں بنانے کی تربیت دی جاتی ہے۔
واضح رہے کہ پوری دنیا پلاسٹک کی آلودگی سے شدید متاثر ہے، پلاسٹک کا زیادہ تر فضلہ بائیو ڈیگریڈیبل نہیں ہے اور یہ ماحول کے لیے ایک بڑا نقصان ہے۔