نوال سعید کی نئی تصاویر نے سوشل میڈیا پردھوم مچادی

Sep 13, 2023 | 23:31:PM
نوال سعید کی نئی تصاویر نے سوشل میڈیا پردھوم مچادی
سورس: instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نوال سعید کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ نوال سعید نے نئی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں ٹی شرٹ کے ساتھ دوپٹا تھامے خصوصی پوز دیتے دیکھا جاسکتا ہے۔

نوال نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ To tides, either high or low۔

View this post on Instagram

A post shared by Nawal Saeed (@inawalsaeed)

انہوں نے گزشتہ روز یہ تصاویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

نوال سعید سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

اس سے قبل بھی نوال نے سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کی تھیں جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا گیا تھا۔

View this post on Instagram

A post shared by Nawal Saeed (@inawalsaeed)

نوال سعید نے ڈرامہ سیریل "دل ویراں" میں "منہل" کا مرکزی کردار ادا کیا تھا ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں حسن خان، شہروز سبزواری، سیمی پاشا، راشد فاروقی، حنا رضوی، صبیحہ پاشا ودیگر شامل تھے۔