ٹرمپ کی مصر میں موجودگی،قاہرہ میں دھماکا

Oct 13, 2025 | 20:32:PM
ٹرمپ کی مصر میں موجودگی،قاہرہ میں دھماکا
کیپشن: ٹرمپ کی مصر میں موجودگی،قاہر ہ میں دھماکا
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ اس وقت مصر میں موجود ہے،اس دوران مصر کے دارالحکومت قاہرہ زوردار دھماکے کی آواز سنی گئی۔

دھماکے سےکئی کلومیٹر دورتک عمارتوں اوردکانوں کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ لوگوں میں بھگدڑمچ گئی،ابتدائی طور پردھماکے کی نوعیت معلوم نہیں ہو سکی  تاہم مصری حکام نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔

 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ شرم الشیخ پہنچ گئے، امریکی صدر ٹرمپ غزہ امن کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

 غزہ سمٹ میں 28 ممالک اور 3 بین الاقوامی ادارے بھی شرکت کر رہے ہیں،غزہ سمٹ میں اسرائیل اور حماس نمائندگی نہیں کریں گے،امریکا ، کینڈا ، مصر ، بحرین ، عراق ، اردن ، کویت عمان کے رہنما بھی شریک ہیں۔ 
 فلسطین ، ترکیہ ، یو اے ای ، سائپرس ، فرانس ، جرمنی یونان ہنگری ، اٹلی ، ناروے ، نیدر لینڈز ، سپین ، برطانیہ،آرمینیا ، آذربائیجان ، انڈونیشیا ، جاپان کے نمائندے اجلاس میں شریک ہیں جبکہ  پاکستان کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف شریک ہیں،اس کے علاوہ ، یورپی کونسل ، عرب لیگ ، اقوام متحدہ کے نمائندے بھی اجلاس کا حصہ ہے۔ 
اجلاس کا مقصد غزہ میں فوری جنگ بندی اور امن کے لیے عالمی کوششیں ہیں،میزبان ملک مصر نے امن کے عمل کو تقویت دینے کے عزم کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں:  امریکہ میں چھوٹا طیارہ گاڑیوں پر گر کر تباہ، متعدد افراد زخمی