ملک کے دفاع میں شہید ہونیوالے 12 جوانوں کی نماز جنازہ راولپنڈی میں ادا

Oct 13, 2025 | 20:31:PM
ملک کے دفاع میں شہید ہونیوالے 12 جوانوں کی نماز جنازہ راولپنڈی میں ادا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور)افغان فورسز کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ اور بزدلانہ جارحیت کیخلاف پاک سرزمین کا دفاع کرتے ہوئے شہید ہونے والے 12 جوانوں کی نماز جنازہ چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں ادا کر دی گئی۔

جلیل القدر شہدا کے جنازے میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، NI (M) HJ، چیف آف آرمی سٹاف، وفاقی وزراء، گورنر KPK، سول و فوجی افسران اور عوام نے شرکت کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف علی نے کہا کہ "پاکستان کے لوگ ان ہیروز کی لازوال قربانیوں کے مقروض ہیں جنہوں نے طالبان حکومت کی بزدلانہ اور غدارانہ جارحیت اور اندر سے کام کرنے والے ہندوستانی سپانسرڈ دہشت گرد پراکسیوں کے خلاف پاکستان کی علاقائی سالمیت کا دفاع کرتے ہوئے اپنی جانیں نچھاور کیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج قوم کی مکمل حمایت سے پاکستان کے خلاف کسی بھی جارحیت اور سازش کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں :پنجاب یونیورسٹی میں کلاسز آن لائن، سکول کل شیڈول کیمطابق کھلیں گے