جنوبی افریقہ میں خوفناک بس حادثہ، 40 افراد ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)جنوبی افریقہ میں ایک ہولناک بس حادثے میں کم از کم 40 افراد ہلاک ہوگئے جن میں ملاوی اور زمبابوے کے شہری بھی شامل ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بس حادثہ زمبابوے کی سرحد سے تقریباً 90 کلومیٹر کے فاصلے پر پیش آیا، ہلاک شدگان میں ایک 10 ماہ کی بچی بھی شامل ہے۔
لیمپوپو صوبے کی وزیرِ ٹرانسپورٹ وائلٹ متھیے نے میڈیا کو بتایا کہ یہ افسوسناک حادثہ اتوار کے روز اس وقت پیش آیا جب زمبابوے جانے والی ایک مسافر بس ڈرائیور کے قابو سے نکل کر سڑک کے کنارے کھائی میں جاگری،اب تک 40 لاشوں کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ بچاؤ کا کام تاحال جاری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ 38 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور ریسکیو ٹیمیں مزید لاپتہ افراد کی تلاش میں مصروف ہیں۔
The death toll from the bus crash on the N1 outside Louis Trichardt in Limpopo now stands at 42.
— SABC News (@SABCNews) October 13, 2025
More than 30 passengers have been taken to hospital. The bus lost control and rolled down an embankment and landed on its roof.
For more visit https://t.co/TS6YUmNBRC pic.twitter.com/S14k4nZ44h
یہ بس جنوبی شہر گکویبرہا سے روانہ ہوئی تھی جو تقریباً 1500 کلومیٹر کا سفر طے کرکے زمبابوے پہنچنے والی تھی،مسافروں میں ملاوی اور زمبابوے کے وہ شہری شامل تھے جو جنوبی افریقہ میں محنت مزدوری کرتے تھے۔
وائلٹ متھیے نے کہا کہ حادثے کی ابتدائی وجوہات میں ڈرائیورکی تھکن یا گاڑی میں فنی خرابی کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔
جنوبی افریقہ میں اگرچہ سڑکوں کا نظام جدید اور وسیع ہے تاہم وہاں تیز رفتاری،لاپرواہی سے ڈرائیونگ اور ناقص گاڑیوں کے باعث ہر سال بڑی تعداد میں حادثات پیش آتے ہیں۔