امریکا، چوریوں میں اضافہ،بھارتی خاتون لٹنے سے بچ گئی، ویڈیو وائرل

امریکا میں بھارتی خاتون سونےکی چین کو بچاتے ہوئے زخمی ، ویڈیو وائرل

Oct 13, 2025 | 17:09:PM
امریکا، چوریوں میں اضافہ،بھارتی خاتون لٹنے سے بچ گئی، ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)امریکا کے شہرشکاگو میں گلے سے سونے کی چین چھیننے کی کوشش کے دوران ایک بھارتی خاتون زخمی ہوگئی، متاثرہ خاتون کی ویڈیووائرل ۔شکاگو میں حال ہی میں سڑکوں پر چوری اور چین چھیننے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک بھارتی خاتون نے شکاگو میں پیش آنے والے ایک واقعے کے بارے میں اپنے تکلیف دہ تجربے کو شیئر کیا، جہاں وہ تقریباً اپنی سونے کی چین کھو بیٹھتی اور کچھ زخم بھی اٹھائے۔چھابی گپتا نامی خاتون نے ایک ویڈیو میں اپنے زخم دکھائے اور بتایا کہ کس طرح ایک چور نے ان کی چین چھیننے کی کوشش کی، یہ واقعہ شکاگو کے ڈاؤن ٹاؤن میں پیش آیا۔گپتا نے ویڈیو میں کہا  کہ کسی نے میری چین چھین لی۔ میں ڈاؤن ٹاؤن شکاگو میں چل رہی تھی اور کسی نے اچانک میری چین چھین لی۔ دیکھ سکتے ہیں میرے زخم؟ خوش قسمتی سے میں نے اپنی لاکٹ بچا لی، لیکن ہک ٹوٹ گیا۔ سب محتاط رہیں،ویڈیو میں گپتا نے بتایا کہ انہوں نے اپنی والدہ کو ویڈیو کال کی، جو اس واقعے پر حیران اور مایوس نظر آئیں۔ کال کے دوران والدہ نے کہا کہ اس واقعے کے بارے میں سن کر والد بھی بے چین ہو گئے۔گپتا نے اپنی والدہ کو امریکہ میں اپنی حفاظت کے بارے میں یقین دلانے کی کوشش کی، لیکن والدہ نے سکیورٹی انتظامات پر تنقید کی۔اور کہا کہ اس  طرح کا واقعہ کبھی رانچی، پٹنہ، بنگلور یا جہاں بھی آپ رہیں وہاں نہیں ہوا۔ میں سوچ رہی تھی شکاگو محفوظ ہے۔ یہ ایک تشویش کی بات ہے۔گپتا نے ویڈیو کے ساتھ ایک کیپشن بھی لکھا، جس میں شکاگو آنے والوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی۔ انہوں نے کہا، ’’شکاگو میں حال ہی میں سڑکوں پر چوری اور چین چھیننے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے، خاص طور پر لوپ اور میگنی فیسنٹ مائل کے علاقوں میں۔ اگر آپ یہاں  ہیں تو قیمتی اشیاء محفوظ رکھیں، اپنے اردگرد ہوشیار رہیں اور ممکن ہو تو گروپ میں چلیں۔

بھارتی خاتون کی ویڈیو نے  انٹرنیٹ پر فوری توجہ حاصل کرلی، اور بہت سے لوگوں نے شکاگو میں ایک بھارتی خاتون کے ساتھ پیش آنے والے اس واقعے پر تشویش ظاہر کی۔ایک بھارتی انسٹاگرام صارف نے کہا ’’نتیجہ :  امریکہ میں بھارت سے زیادہ جرائم ہیں‘‘۔کسی نے غصے میں کہا ’’آج کل کسی جگہ بھی سونے کی چین نہیں پہننی چاہیے‘]۔اور ایک اور نے کہا ’’اور وہ کہتے ہیں کہ بھارت محفوظ نہیں ہے‘‘۔

رپورٹ کے مطابق شکاگو، امریکی ریاستِ الینوائے کا سب سے بڑا شہرہے، حالیہ برسوں میں سڑکوں پر چوری، جیب کتروں اور چین چھیننے کے واقعات میں اضافہ دیکھ  جا رہا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:بلال عباس اور درِفشاں سلیم کیلئے بہترین آن سکرین جوڑی کا ہم ایوارڈ