اریج فاطمہ کی کینسر سے صحتیابی کے بعد عمرے کی ادائیگی

Oct 13, 2025 | 15:01:PM
اریج فاطمہ کی کینسر سے صحتیابی کے بعد عمرے کی ادائیگی
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)دین کی خاطر شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہنے اور کینسر کیخلاف زندگی کی جنگ جیتنے والی اداکارہ اریج فاطمہ نے اہلخانہ کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔
اریج فاطمہ نے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر مختصر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے پُرسکون طریقے عمرے کی ادائیگی سے متعلق چند اہم تجاویز شیئر کر دیں۔


انہوں نے کینسر سے صحت یاب ہونے کے بعد عمرے کی ادائیگی کو جذباتی قرار دیتے ہوئے بتایا کہ الحمدللہ، ہم نے عشاء کے بعد اپنا عمرہ پرامن طریقے سے، سکون کے ساتھ اداکیا اور دل سے اللّہ کا شکر ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں:ڈاکٹر زینب سے طلاق کی خبریں، فیروز خان کی سابقہ اہلیہ کا بیان وائرل
اریج فاطمہ نے بتایا کہ اگلا دن خانہ کعبہ میں گزرا، اللّہ نے مجھے حطیم میں نماز پڑھنے اور کسوہ پر اپنے خاندان کے نام لکھنے کا شرف بخشا، میں الحجر الاسود سے چند قدم کی دوری پر تھی لیکن ہجوم کی وجہ سے اس سے دور رہی، بعض اوقات تحمل بھی عبادت کی ایک شکل ہے۔


اپنے طویل پیغام کے اختتام پرانہوں نے اپنے فالوورز کو مشورہ دیا کہ عمرہ کے دوران تصویریں نہ کھینچیں کیونکہ بعد میں ان کی تصویر کھینچی جا سکتی ہے۔