ڈاکٹر زینب سے طلاق کی خبریں، فیروز خان کی سابقہ اہلیہ کا بیان وائرل

Oct 13, 2025 | 09:33:AM
ڈاکٹر زینب سے طلاق کی خبریں، فیروز خان کی سابقہ اہلیہ کا بیان وائرل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) معروف اداکار فیروز خان کی ڈاکٹر زینب سے طلاق کی خبروں کے درمیان ان کی سابقہ اہلیہ علیزہ سلطان کا بیان وائرل ہوگیا۔
 علیزے سلطان نے حال ہی میں اپنے وی لاگ میں اس سماجی رویے پر سوال اٹھایا ہے جس کے تحت بچوں کی پرورش اور تعلیم کی ذمہ داری صرف ماں پر ڈال دی جاتی ہے۔
علیزے سلطان کا کہنا تھا کہ اگر والدین کے درمیان طلاق یا علیحدگی ہو جائے تو والد کی ذمہ داری صرف مالی تعاون تک محدود نہیں ہونی چاہیے بلکہ اسے بچوں کی پرورش میں برابر کردار ادا کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں یہ بات عام ہے کہ بچوں کی ہر ضرورت چاہے وہ سکول لے جانے کی ہو یا روزمرہ کے معاملات پوری کرنے کی ماں کی ہی ذمہ داری ہے۔
علیزے سلطان کے مطابق یہ طرزِ عمل ایک اکیلی ماں  کے لیے نہایت مشکل ہوتا ہے اور بچوں کی پرورش کا تمام بوجھ عورت کے کندھوں پر ڈال دینا ناانصافی ہے کیونکہ والد صرف اخراجات ادا کرنے کی حد تک محدود نہیں، اگر کوئی ماں یہ تمام ذمہ داریاں تنہا نبھا رہی ہے تو یہ معاشرتی دباؤ کا نتیجہ ہے، اور ایسے نظام کے خلاف آواز اٹھانا ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:فواد خان اور ماہرہ خان کی نئی فلم نیلوفر کا پہلا ٹریلر ریلیز
واضح رہے کہ علیزے سلطان اور فیروز خان کی شادی 2018 میں ہوئی تھی اور دونوں کے دو بچے، سلطان اور فاطمہ، ہیں،2023 میںدونوں کے درمیان علیحدگی  ہوگئی تھی،اس کے بعدفیروز خان نے 2024 میں اپنی سائیکاجسٹ ڈاکٹر زینب سے دوسری شادی کر لی تھی تاہم ان دنوں فیروز اور ان کی دوسری اہلیہ کی طلاق کی افواہیں بھی گردش کر رہی ہیں۔