عمران خان کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے:علی امین گنڈاپور
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے،بانی پی ٹی آئی ہمارے بچوں کے مستقبل کی جنگ لڑ رہے ہیں۔
پشاور اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہاکہ چاہتے ہیں ملک میں قانون کی بالادستی ہو، ملک میں جمہوریت کے ساتھ مذاق ہو رہا ہے،ان کاکہناتھا کہ تنخواہ دینے کے بعد بھی خزانے میں اربوں روپے موجود ہیں،گورنر فیصل کریم کنڈی کے حلقے کیلئے ترقیاتی فنڈز دیئے۔
علی امین گنڈاپور کا کہناتھا کہ ہماری جدوجہد پاکستان اور عوام کیلئے جاری رہے گی،دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔