سندھ بھر میں ایم ڈی کیٹ کا ٹیسٹ دوبارہ کرانےکا اعلان

Oct 13, 2023 | 18:42:PM
سندھ بھر میں ایم ڈی کیٹ کا ٹیسٹ دوبارہ کرانےکا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان عباسی)صوبے سندھ  کے میڈیکل و ڈینٹل کالجوں میں داخلے کے لئے دوبارہ ایم ڈی کیٹ کے امتحان کا اعلان کردیا گیا۔

نگران  وزیر اعلیٰ سندھ  جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نےایم ڈی کیٹ 2023  کے انٹری ٹیسٹ  کے نتائج  منسوخ کرنے کا حکم  دیا تھا،اب یہ داخلہ ٹیسٹ ڈاو یونیورسٹی کے زیر انتظام کرایا جائے گا۔

ترجمان کے مطابق نگران وزیراعلیٰ سندھ نے صوبے میں ایم ڈی کیٹ دوبارہ کروانے اور ڈاؤ  یونیورسٹی کو ایم ڈی کیٹ منعقد کرنےکی ہدایت کی تھی،نگراں وزیراعلیٰ نے ایف آئی اے کو ایم ڈی  ٹیسٹ  کی انکوائری کرنے کی  بھی ہدایت کر رکھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:جنوبی پنجاب سے تحریک انصاف کی بڑی وکٹ گر گئی