خاتون کو ٹوائلٹ میں 4فٹ لمبا اژدھا مل گیا توپھر کیا ہوا؟جانیے۔۔ویڈیو وا ئرل

Oct 13, 2021 | 01:02:AM
برطانوی،خاتون،کے،ٹوائلٹ ،میں ،سانپ
کیپشن: ٹوائلٹ میں سانپ،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹر نگ ڈیسک) ایک ایسی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک خاتون صبح اپنے ٹوائلٹ میں جاتی ہے تو وہاں اسے چار فٹ لمبا اژدھا آرام کرتا ہوا پایا جاتا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق  اس برطانوی خاتون کا کہنا ہے کہ یہ میری زندگی کا سب سے خوفناک اور حیران کن لمحہ تھا جب میں نے اپنے باتھ روم میں 4 فٹ لمبا اژدھا دیکھا۔خاتون نےمدد کیلئے فون کیا تو اسے بتایا گیا کہ وہ چند گھنٹوں تک کسی کو مدد کے لئے نہیں بھیج سکیں گے ۔ اس لئے خاتون نے مدد کے لیے اپنے دوستوں کو فون کیا۔خاتون کے دوستوں نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اژدھے کو آر ایس پی سی اے کی ٹیم کے پہنچنے سے پہلے ہی قید کر لیا اور اسے بعد میں آرایس پی سی اے کے سپرد کر دیا۔

ویڈیو پر سو شل میڈیاصا رفین نے خا تون کی بہادری کو سر اہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:نشہ آور مشروب پلا کرنرسز اور لیڈی ڈاکٹرز کی نازیبا ویڈیو ز بنانے والا ڈاکٹر گرفتار۔۔50ویڈیوز برآمد