دنیا کے امن کیلئے دہشتگردی بڑا خطرہ ،پاکستانی قوم دہشتگردی کے خلاف متحد ہے؛وزیراعظم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیراعظم شہبازشریف نے کہاکہ دنیا کے امن کیلئے دہشت گردی بڑا خطرہ ہے،پاکستانی قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے برطانوی شاہ چارلس سوم کی سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ شاہ چارلس عوامی خدمت اور شعور کی علامت ہیں، پاکستان اور برطانیہ کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون جاری ہے، شاہ چارلس نے دولت مشترکہ کے ممالک کو متحد کیا۔
وزیراعظم کاکہناتھا کہ دہشت گردی کے خلاف مسلح افواج اور قوم متحد ہے ، پاکستان اور برطانیہ میں مختلف شعبوں میں تعاون جاری ہے ۔
وزیراعظم نے دو طرفہ تعلقات کیلئے بہترین کام کرنے پر جین میریٹ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ رواں برس برطانیہ کیلئے براہ راست پروازیں بھی شروع ہوچکی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:سپریم کورٹ کے 2ججز کے استعفے فیصل واوڈا نے بھی اہم بیان داغ دیا