سپریم کورٹ کے 2ججز کے استعفے،فیصل واوڈا نے بھی اہم بیان داغ دیا

Nov 13, 2025 | 20:47:PM
سپریم کورٹ کے 2ججز کے استعفے،فیصل واوڈا نے بھی اہم بیان داغ دیا
کیپشن: فیصل واوڈا، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سینیٹر فیصل واوڈا نے سپریم کورٹ سے 2ججز کے استعفوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جس ہلچل کا ذکر میں پچھلے تین چار دن سے کررہا تھا، وہ چائے کی پیالی میں طوفان لانے کی کوشش ناکام ہوگئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں سینیٹر فیصل واوڈا نے کہاکہ جن جن کے استعفے آتے رہیں گے وہ فوری منظور بھی کر لئے جائیں گے، ابھی تو شروعات ہے مزید استعفے بھی آئیں گے انہیں بھی فوری منظور کیا جائے گا۔

سینٹر فیصل واوڈا کا مزید کہناتھا کہ کسی نے کوئی تیر نہیں چلایا، ویسے بھی سروس میں وقت کم ہی بچا تھا۔اب حساب ہوگا پراکیسز کا۔یاد رکھیں یہ لفظ۔

ان کا کہناتھا کہ قوم کو اب سمجھ آ گئی ہو گی کہ کون کس کس مخصوص پارٹی کا سہولت کار تھا۔

یہ بھی پڑھیں:ایک اور بڑی شخصیت کا استعفیٰ آ گیا