لا اینڈ جسٹس کمیشن کے رکن مخدوم علی خان مستعفی ہوگئے

Nov 13, 2025 | 20:36:PM
لا اینڈ جسٹس کمیشن کے رکن مخدوم علی خان مستعفی ہوگئے
کیپشن: مخدوم علی خان، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(امانت گشکوری) لا اینڈ جسٹس کمیشن کے رکن مخدوم علی خان مستعفی ہوگئے۔

مخدوم علی خان نے چیئرمین لا اینڈ جسٹس کمیشن کے سربراہ کو اپنا استعفیٰ بھجوا دیا۔مخدوم علی خان نے بھی استعفیٰ 27ویں آئینی ترمیم کے تناظر میں دیا۔

مخدوم علی خان نے کہا ہے کہ خیال تھا کہ 26ویں ترمیم کے بعد بھی زوال سے بچنا ممکن ہے، حقیقت پسندوں نے خبردار کیا تھا کہ میں حقیقت سے بے خبر ہوں، زخموں سے چور ہو چکا تھا لیکن ڈوبا نہیں تھا، امید تھی کہ وکالت کامیاب ہوگی اور بہتری کا راستہ نکلے گا۔ 

رکن لا اینڈ جسٹس کمیشن نے کہاکہ 27ویں آئینی ترمیم نے آزاد عدلیہ کا جہاز مکمل ڈبو دیا، آزاد عدلیہ تباہ ہوچکی اب قانون و انصاف کمیشن کا حصہ نہیں رہ سکتا،قانون و انصاف کمیشن کے قیام کا مقصد قوانین کی اصلاح کرنا تھا، مخدوم علی خان کا کہناتھا کہ آزاد عدلیہ کے بغیر قانون کی اصلاح ممکن نہیں،ترمیم کے بعد نوجوان وکلاء کے چہروں پر چھائی اداسی کو دیکھ اور محسوس کر سکتا ہوں۔

یاد رہے کہ 27ویں آئینی ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کے دو سینئر ججز جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دیدیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:27ویں آئینی ترمیم کی منظوری؛سپریم کورٹ کے دو سینئر ججز مستعفی ہو گئے