صبا قمر اور عثمان مختار کے ڈرامے’’پامال‘‘ میں بولڈ مناظر پر صارفین کی کڑی تنقید

Nov 13, 2025 | 16:06:PM
صبا قمر اور عثمان مختار کے ڈرامے’’پامال‘‘ میں بولڈ مناظر پر صارفین کی کڑی تنقید
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) ڈرامہ سیریل ’’پامال‘ ‘میں صبا قمر اور عثمان مختار کے بولڈ مناظر پر صارفین کی جانب سے شدید تنقید کی جارہی ہے۔
پامال کی کہانی ایک مصنفہ ملیکہ کے گرد گھومتی ہے جس نے شادی سے پہلے اور بعد میں ایک مشکل زندگی گزاری، والد کے بغیر پرورش پانے والی ملیکہ بچپن سے شادی شدہ زندگی کو ایک پریوں کی کہانی سمجھتی ہے مگر رضا سے شادی کے بعد اس کے خواب چکنا چور ہوجاتے ہیں کیونکہ رضا اس کی توقعات پر پورا نہیں اترتا۔
ڈرامے میں یہ بھی دکھایا گیا ہے کہ رضا اپنی بیوی پر شک کرتا ہے اور اس پر پابندیاں لگاتا ہے، حالیہ قسط میں جھگڑے کے بعد رضا (عثمان مختار) اور ملیکہ (صبا قمر) کی ہسپتال میں دوبارہ ملاقات دکھائی گئی،کہانی کے ایک منظر میں دکھایا گیا کہ ملیکہ رضا کی حالت کے بارے میں جان کر ہسپتال پہنچتی ہے اور شوہر کو دیکھ کر اپنے جذبات پر قابو نہیں رکھ پاتی اور اسے گلے لگا لیتی ہے،یہ منظر بغیر کسی سینسرشپ کے نشر کردیا گیا جس کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا۔
 کئی صارفین نے اداکاروں اور چینل دونوں کو بولڈ مناظر دکھانے پر تنقید کا نشانہ بنایاہے۔

یہ بھی پڑھیں:جومانجی فرنچائز کی آخری فلم کی شوٹنگ کا لاس اینجلس میں آغاز
ایک صارف نے لکھا کہ ہدایتکار کو شرم آنی چاہیے کہ اس نے اس قدر قربت دکھانے کی اجازت دی، اب پاکستانی ڈرامے بھی بھارتی ڈراموں کی روش پر چلنے لگے ہیں جہاں ایسے مناظر عام ہیں۔
بعض صارفین کا کہنا تھا کہ یہ سین دیکھنا غیر آرام دہ تھا جبکہ کچھ نے شکر ادا کیا کہ ان کے والدین اس وقت ان کے ساتھ موجود نہیں تھے۔