پیٹرولیم قیمتوں میں 9 روپے 60 پیسے تک اضافہ ہونے کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 9 روپے 60 پیسےتک اضافہ ہونے کا امکان ہے۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق پیٹرولیم انڈسٹری نے 16 نومبر سے ڈیزل فی لیٹر 9 روپے60 پیسے مہنگا کرنے کی تجویز دیدی جبکہ پیٹرول کی فی لیٹرقیمت میں ایک روپے 96 پیسے کمی کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت میں 8.82 روپے اضافے کا امکان ہے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل 7.15 روپے فی لیٹر بڑھنے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق 16 نومبر سے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 263 روپے 49 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت بڑھ کر 288 روپے 4 پیسے مقرر ہونے کا امکان ہے۔
ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل ہفتے کے روز کی جائےگی، اوگرا کی جانب سے ہفتے کو سمری وفاقی حکومت کو بھجوائی جائے گی۔ وزیر اعظم کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں:وزیرداخلہ محسن نقوی کا دبنگ اعلان، دشمن کی نیندیں حرام