فیلڈ مارشل نے سری لنکن کھلاڑیوں کو سکیورٹی کی یقین دہانی کرائی: محسن نقوی

Nov 13, 2025 | 14:57:PM
فیلڈ مارشل نے سری لنکن کھلاڑیوں کو سکیورٹی کی یقین دہانی کرائی: محسن نقوی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی  نےکہا فیلڈ مارشل نے سری لنکن کھلاڑیوں کوسکیورٹی کی یقین دہانی کرائی ہے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نےسینٹ میں اظہارخیال کرتے ہوئےکہا فیلڈ مارشل نے کھلاڑیوں کوسکیورٹی کی یقین دہانی کرائی،سری لنکن صدر نےرابطہ کیا،جس پر ہم نے کرکٹ ٹیم کی سیکیورٹی کےحوالے سے یقین دلایا۔

انہوں نے مزید کہا سری لنکن بورڈ اورکھلاڑیوں کے خدشات تھے،اسلام آباددہشتگردوں کے تانے بانے افغانستان سے ملتے ہیں،سری لنکا نے کرکٹ ٹیم کا دورہ جاری رکھنے کا فیصلہ کرکے جرات کامظاہرہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مدینہ منورہ نے اہم گلوبل ایوارڈ جیت لیا

میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کچہری اور وانا کیڈٹ کالج پر حملہ آوروں کی شناخت کرلی،دونوں مقامات پر حملہ آور افغان شہری ہیں۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ دونوں واقعات میں لوگ افغانستان سے آئےاور ان واقعات میں شامل ہوئے،اس معاملہ کو ہم حکومتی سطح پر دیکھ رہے ہیں۔

محسن نقوی نے کہا کہ یہ نہیں ہو سکتا کوئی ہم پر حملے کرے اور ہم ان کو کچھ بھی نہ کہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سری لنکن صدر، حکومت، ان کے بورڈ اور کھلاڑیوں کا مشکور ہوں،کھلاڑیوں کا خصوصی طور پر مشکور ہوں، اُن کے بورڈ نے کھلاڑیوں پر چھوڑ دیا تھا۔

خیال رہےکہ سری لنکا کے چندکھلاڑیوں نےاسلام آباددھماکے کےبعد پاکستان میں سیکیورٹی خدشات کا اظہار کیا تھا، تاہم بورڈ نے انہیں یقین دہانی کرائی ہےکہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ساتھ مکمل رابطے میں رہ کر سیکیورٹی انتظامات کو مانیٹر کیا جا رہا ہے۔