سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ4لاکھ43ہزار 62روپے کا ہو گیا

Nov 13, 2025 | 12:23:PM
 سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ4لاکھ43ہزار 62روپے کا ہو گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 8 ہزار  3 سو روپے کا بڑا اضافہ ہوا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن کےمطابق مقامی سطح پر سونے کی قیمت میں 8300 روپےکا بڑا اضافہ ہوا ہے ،جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 43 ہزار 62 روپے ہوگئی ہے۔

اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 7116 روپے اضافے کے بعد قیمت 379854 روپے ہوگئی،جبکہ فی تولہ چاندی کی قیمت 228 روپے بڑھ کر 5662 روپے ہوگئی۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 83 ڈالر مہنگا ہوکر 4207 ڈالر کا ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں:ڈی جی آئی ایس پی آر کی طلبا و اساتذہ کیساتھ نشست، قومی صورتحال پر تبادلہ خیال