دہشت گردی کیخلاف پاکستان کیساتھ تعاون جاری رکھیں گے: چین کا اعلان

Nov 13, 2025 | 08:40:AM
دہشت گردی کیخلاف پاکستان کیساتھ تعاون جاری رکھیں گے: چین کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)چین نے دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے، چینی وزارت خارجہ نے دہشت گردی کی تمام اقسام کی مذمت کی ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان میں دہشتگردی کی سخت الفاظ میں مذمت کی، انہوں نے دہشتگردی کی تمام اقسام کی مخالفت اور مذمت کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے اور چین دہشتگردی کی ہر شکل کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔

چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ پاکستان میں دہشتگردی کے دوران جاں بحق افراد کے لواحقین سے گہری تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام کے تحفظ کے لیے دہشتگردی کے خلاف اسلام آباد کی حمایت جاری رہے گی، پاکستان اور افغانستان دونوں چین کے قریبی ہمسائے ہیں۔ اور خطے میں امن کے لیے پاکستان اور افغانستان کے ساتھ رابطے اہم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:امریکی تاریخ کا طویل ترین شٹ ڈاؤن ختم، ایوان نمائندگان میں بھی حکومتی اخراجات سے متعلق  بل منظور