سابق رکن قومی اسمبلی سردار ذوالفقار خان کا تحریک انصاف سے لاتعلقی کا اعلان

Nov 13, 2023 | 22:05:PM
سابق رکن قومی اسمبلی سردار ذوالفقار خان کا تحریک انصاف سے لاتعلقی کا اعلان
کیپشن: سابق رکن قومی اسمبلی سردار ذوالفقار علی خان، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے سابق رکن قومی اسمبلی سردار ذوالفقار علی خان نے پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کردیا۔

چکوال سے سردار ذوالفقار علی خان نے اپنے ویڈیو پیغام میں9 مئی کے واقعات کو قابل مذمت قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ عوامی خدمت کی سیاست کی، کافی انتظار کیا کہ پارٹی کی اداروں سے ٹکراؤ کی پالیسی میں فرق آئے گا لیکن ایسا نہیں ہوسکا۔سابق رکن اسمبلی نے مزید کہا کہ دوستوں اور سپورٹرز کے ساتھ مشورے کے بعد پی ٹی آئی سے علیحدگی اختیار کر رہا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: یااللہ خیر!پاکستان کے بڑے شہر میں زلزلے کے جھٹکے