مینگورہ شہر اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

Nov 13, 2023 | 21:30:PM
 مینگورہ شہر اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
کیپشن: زلزلہ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play


(24 نیوز)سوات کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں جس پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
تفصیلات کے مطابق مینگورہ شہر اور گردونواح زلزلے سے لرز گئے،زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت4.3 ریکارڈ کی گئی ، زلزلے کا مرکز افغانستان تاجکستان بارڈر تھا۔
زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر لوگ خوفزدہ ہوگئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

یہ بھی پڑھیں: جمعرات تک بارشیں ہی بارشیں