شاداب خان نے شاہد آفریدی سے ایک اہم اعزاز چھین لیا

Nov 13, 2022 | 19:46:PM
 شاداب خان نے شاہد آفریدی سے ایک اہم اعزاز چھین لیا
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راونڈر شاداب خان نے سابق کپتان شاہد آفریدی سے ایک اہم اعزاز چھین لیا۔ پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں انگلینڈ کے ہیری بروک کو آوٹ کرکے شاداب پاکستان کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے۔ شاداب 84 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں 98 وکٹیں حاصل کرکے پاکستان کی طرف سے سب سے ذیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے باولر بن گئے۔ اس سے قبل یہ اعزاز شاہد آفریدی کے پاس تھا، جنہوں نے 98 میچز میں 97 وکٹیں حاصل کی تھیں۔