فیکٹری میں فرنس پھٹنےسےدھماکہ، 3 جاں بحق، 4 زخمی

Nov 13, 2022 | 16:54:PM
24 نیوز, فیکٹری ,ہسپتال
کیپشن: زخمیوں کی طبی امداد دی جارہی ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)گوجرانوالہ کے نگار چوک کے قریب فیکٹری میں فرنس پھٹنےسےدھماکہ، حادثہ میں 7 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، زخمیوں میں سے چار کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے،زخمیوں میں اسحاق ،خان محمد،معظم،عمران،نوید،منشااور عرفان شامل ہیں، فرنس پھٹنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ۔ ہسپتال ذرائع  کے مطابق واقع میں زخمی تین مزدور دم توڑ گئے جن میں عمران ،اشتیاق اور محمد خان شامل ہیں۔ جانبحق کا جسم 90 فیصد جل چکا تھا جنہیں لاہور جنرل ہسپتال ریفر کیا گیا تھا۔