غریب، مستحق مزدوروں میں فلیٹ تقسیم کر کے بہت خوشی ہوئی:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

May 13, 2026 | 19:47:PM
غریب، مستحق مزدوروں میں فلیٹ تقسیم کر کے بہت خوشی ہوئی:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ غریب اور مستحق مزدوروں کو گھر فراہم کرنے پر انہیں بے حد خوشی ہے اور پنجاب حکومت مزدوروں کی فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔

لاہور میں مزدوروں میں رہائشی فلیٹس تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ موجودہ مہنگائی کے دور میں اپنا گھر بنانا ایک بڑا چیلنج بن چکا ہے، اسی لیے حکومت کم آمدن والے مزدور طبقے کو ریلیف دینے کے لیے کوشاں ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ہر رہائشی فلیٹ کی تعمیر پر تقریباً 35 لاکھ روپے لاگت آئی ہے جبکہ پہلے مرحلے میں 720 فلیٹس مستحق مزدوروں کو فراہم کیے جا رہے ہیں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ ٹیکسلا میں بھی 500 گھروں کا منصوبہ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے، جبکہ “اپنی چھت، اپنا گھر” پروگرام کے تحت اب تک ایک لاکھ گھر بنائے جا چکے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت مزدوروں کے مسائل کے حل اور انہیں بہتر رہائشی سہولیات فراہم کرنے کے لیے اقدامات جاری رکھے گی۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستان کے مجموعی قرضے نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے