پاکستان سٹاک میں مسلسل دوسرے روز مندی،سرمایہ کار غیر یقینی صورتحال سے دوچار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )پاکستان سٹاک ایکس چینج میں مسلسل دوسرے روز بھی مندی کا رجحان برقرار رہا، جہاں سرمایہ کار غیر یقینی صورتحال کے باعث محتاط دکھائی دیے۔
کاروباری ہفتے کے دوران شدید مندی کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 1465 پوائنٹس کی کمی کے بعد 1 لاکھ 67 ہزار 451 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا، جبکہ ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 1 لاکھ 67 ہزار 329 پوائنٹس کی کم ترین سطح تک بھی گر گیا۔
ماہرین کے مطابق مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی جیو پولیٹیکل کشیدگی اور امریکہ ایران مذاکرات سے متعلق غیر یقینی صورتحال نے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو متاثر کیا، جس کے باعث مارکیٹ میں فروخت کا دباؤ بڑھ گیا۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ اور غیر یقینی کیفیت برقرار ہے، جس کے باعث سرمایہ کار محتاط حکمت عملی اختیار کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :پاکستان کے مجموعی قرضے نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے