قومی اسمبلی اجلاس کے دوران پی ٹی آئی اراکین آپس میں لڑ پڑے،تلخ جملوں کا تبادلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(روزینہ علی)قومی اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اراکین اسمبلی کے درمیان تلخ کلامی کے بعد معاملہ ہاتھا پائی تک پہنچ گیا۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ایم این ایز اقبال آفریدی اور جنید اکبر کے درمیان کسی معاملے پر شدید تلخ کلامی ہوئی، جس کے بعد صورتحال کشیدہ ہو گئی اور دونوں ارکان کے درمیان بات ہاتھا پائی تک جا پہنچی۔
تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی اقبال آفریدی کی اپنی پارٹی ممبران اسمبلی کیساتھ ہاتھا پائی جنید اکبر کو دھمکی جیند اکبر دوسرے ممبران اسمبلی دوسرے دروازے سے باہر لے گئے دوسرے ممبر اسمبلی کیساتھ گتھم گتھا pic.twitter.com/rFoL3wy0d8
— Shahid Qureshi (@ShahidQurashii) May 13, 2026
واقعے کے بعد ایوان میں موجود دیگر اراکین نے بیچ بچاؤ کرانے کی کوشش کی اور دونوں رہنماؤں کو الگ کیا،پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی جنید اکبر نے معاملے پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ وہ اقبال آفریدی کو سمجھا رہے تھے کہ پہلے دوسرے رکن کو بات کرنے دیں، پھر جواب دیا جائے، جنید اکبر کے مطابق اقبال آفریدی کہہ رہے تھے کہ اس معاملے پر بات ہی نہ کی جائے۔
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا! پنجاب کے اہم رہنما انتقال کر گئے
جنید اکبر کا کہنا تھا کہ اگر کوئی بات سمجھنے کو تیار نہیں تو پھر وہ کیا کر سکتے ہیں،انہوں نے کہا کہ معاملہ غلط فہمی اور بات چیت کے دوران تلخی کے باعث بڑھا،دوسری جانب واقعے کے بعد قومی اسمبلی میں موجود ارکان نے صورتحال کو معمول پر لانے کی کوشش کی۔
واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے اجلاسوں کے دوران مختلف سیاسی جماعتوں کے اراکین کے درمیان گرما گرمی معمول کی بات ہے، تاہم ایک ہی جماعت کے اراکین کے درمیان تلخ کلامی اور ہاتھا پائی کو غیر معمولی واقعہ قرار دیا جا رہا