شوہر سورج نمبیار سے طلاق ؟اداکارہ مونی رائے کا ردعمل آگیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)اداکارہ مونی رائے نے اپنے شوہر سورج نمبیار سے طلاق کی افواہوں پرخاموشی توڑدی ۔
مونی رائے کا یہ بیان سوشل میڈیا پر ان کے رشتے میں ممکنہ کشیدگی کی افواہوں کے ایک دن بعد سامنے آیاہے۔
مونی رائےنے انسٹاگرام اسٹوریز پر لکھا’’تمام میڈیا ہاؤسز سے عاجزانہ درخواست ہے کہ جھوٹے بیانیے شائع نہ کریں اور ہمیں پرائیویسی دیں۔‘‘
مونی کے اس بیان نے کچھ وضاحت تو فراہم کی لیکن انہوں نے طلاق کے حوالے سے باقاعدہ نہ تصدیق کی اور نہ ہی تردید کی۔
واضح رہے کہ دونوں کے درمیان طلاق کی افواہوں نے زور اس وقت پکڑا جب جوڑے نے ایک دوسرے کو انسٹاگرام پر ان فالو کر دیا،بعد ازاں سورج نے اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ بھی ڈی ایکٹیویٹ کر دیا تھا،مونی کی قریبی دوست دیشا پٹانی نے بھی سورج کو ان فالو کر دیاتھا۔
مونی رائے اور سورج نمبیار جنوری 2022 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔