امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سعودی عرب پہنچ گئے

May 13, 2025 | 12:43:PM
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سعودی عرب پہنچ گئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24 نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سعودی عرب پہنچ گئے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے تین روزہ مشرق وسطیٰ کے دورے کا آغاز سعودی عرب سے کیا، امریکی صدر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے۔

امریکی صدر خلیج تعاون کونسل اجلاس میں شرکت کریں گے، وہ سعودی قیادت سے ملاقات بھی کریں گے، دوسری بار صدر بننے کے بعد یہ صدر ٹرمپ کا پہلا دورہ ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:قومی  کرکٹ ٹیم کا نیا ہیڈ کوچ کون؟اعلان ہو گیا 

ایران کے جوہری پروگرام، غزہ میں جنگ بندی، تیل کی قیمتوں سمیت دیگر امور پر بات چیت ہونے کی توقع ہے۔سعودی ولی عہد امریکی صدر کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیں گے۔

امریکہ کے صدر کا اپنے دورے کے دوران جی سی سی رہنماؤں سے بھی ملاقات کا امکان ہے۔