اسلام آباد ہائیکورٹ کا علیمہ خان کا نام سفری پابندیوں کی فہرست سے نکالنے کا حکم

May 13, 2025 | 10:27:AM
اسلام آباد ہائیکورٹ کا علیمہ خان کا نام سفری پابندیوں کی فہرست سے نکالنے کا حکم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ نے علیمہ خان کا نام سفری پابندیوں کی فہرست سے نکالنے کا حکم دیدیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے علیمہ خان کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ اور پی این آئی ایل سے نکالنے کا حکم دیدیا،عدالت نے علیمہ خان کو بیرون ملک جانے کی اجازت کیلئے ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔

جسٹس خادم حسین سومرو نے علیمہ خان کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔

یہ بھی پڑھیں: تعلیمی اداروں میں  موسم گرما کی چھٹیوں سے متعلق اہم فیصلہ

دوسری جانب بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان کا کہنا ہے کہ میرے پاس بانی کو جیل سے نکالنے کا کوئی لائحہ عمل نہیں، میرے پاس یہی لائحہ عمل ہے کہ عدالت میں کیسز لڑ سکیں، انہوں نے کہا کہ گرینڈ الائنس کے قائدین سے میں نے اور میری بہنوں نے ملاقاتیں کی ہیں، علامہ ناصر نے یقین دلایا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کےلیے آواز اٹھائیں گے۔

علیمہ خان کا کہنا ہے کہ بھائی سے میری ملاقات 2 مہینوں سے نہیں ہوئی ہے، پچھلے دنوں میری بہنوں کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی تھی، میری بہنوں کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی جنید اکبر سے متعلق پیغام ملا تھا۔

 انہوں نے کہا کہ جنید اکبر سے متعلق پیغام سلمان اکرم راجہ اور عمر ایوب کو پہنچا دیا تھا، بیرسٹر گوہر بانی پی ٹی آئی کے فیصلے پر پارٹی چیئرمین ہیں۔

علاوہ ازیں اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا،عدالت نے رؤف حسن کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا حکم غیر قانونی اور بدنیتی پر مبنی قرار دے دیا۔

جسٹس انعام امین منہاس نے رؤف حسن کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست منظور کر لی، رؤف حسن کو بیرون ملک سفر کی اجازت کے لیے ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ٹرائل کورٹ رؤف حسن کی درخواست پر قانون کے مطابق جلد فیصلہ کرے، وکیل کے مطابق رؤف حسن کینسر surviver ہیں جنہیں چیک اَپ کے لیے برطانیہ جانا ہے۔

عدالتی حکم میں کہا گیا کہ وکیل کے مطابق پٹیشنر پر ایف آئی اے کا مقدمہ ہے جس میں وہ ضمانت پر ہیں، وکیل نے دلائل دیئے کہ محض مقدمہ درج ہونے پر کسی کا نام ای سی ایل میں شامل کرنا بلا جواز ہے۔

بعدازاں اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا۔