محکمہ موسمیات کی خیبر پختونخوا، اسلام آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

May 13, 2023 | 19:40:PM
محکمہ موسمیات کی خیبر پختونخوا، اسلام آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم جبکہ بالائی خیبر پختونخوا، اسلام آباد میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر میدانی علا قوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔ گلگت بلتستان، کشمیر اور اس سے ملحقہ علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی توقع ہے۔ میدانی علاقوں میں گردآلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

 خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں دن میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔ چترال، دیر، کرم اور کوہستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

 پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بعد از دوپہر گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ بلوچستان کے بیشتر  اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔ بعد از دوپہر گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

 کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔