ہنگامہ آرائی واقعات: پنجاب حکومت کا تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ

May 13, 2023 | 10:51:AM
ہنگامہ آرائی واقعات: پنجاب حکومت کا تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)پنجاب حکومت نے حالیہ ہنگامہ آرائی اور سول و عسکری تنصیبات میں توڑ پھوڑ کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ کر لیا۔

وزیر اعلیٰ محسن نقوی کی زیرصدارت امن وامان کی صورتحال پراجلاس ہوا جس میں جناح ہاؤس، عسکری و سول تنصیبات میں تھوڑپھوڑ اور جلاؤگھیراؤکی تحقیقات کیلئے جےآئی ٹی بنانےکا فیصلہ کیا گیا ہے، جے آئی ٹی واقعات کی تحقیقات کرکے جامع رپورٹ حکومت کو پیش کرے گی،اجلاس میں تمام شرپسندوں کو قانون کی گرفت میں لانے کیلئے کارروائیاں مزید تیز کرنے کا بھی حکم دیا گیا۔

 محسن نقوی نے کہا کہ تھوڑپھوڑ والے تمام مقامات کی جیو فینسنگ کرائی جائے گی، شرپسندوں کے خلاف تمام کیس انسدادہشتگردی کی عدالت میں چلائے جائیں گے،کسی گناہ گار کو چھوڑیں گے نہیں اوربے گناہ کوپکڑیں گے نہیں، شواہد اور ثبوتوں کے ساتھ ہرشرپسندکو قانون کے کٹہرے میں لایاجائےگا، عسکری و سول املاک پر حملہ کرنے والےعناصرعبرتناک سزا سے نہیں بچ پائیں گے،  شرپسندوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی ہے، صورتحال میں بہتری آرہی ہے، عوام کےجان ومال کےتحفظ کویقینی بنائیں گے، شرپسند عناصرکے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کیلئے پوری فورس الرٹ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں طوفانی بارشیں،محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی