ملک بھر میں طوفانی بارشیں،محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

May 13, 2023 | 10:06:AM
ملک بھر میں طوفانی بارشیں،محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پل پل بدلتا موسم،ملک کے بیشتر میدانی علا قوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اورآزاد کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے.

محکمہ موسمیات کے مطابق  اسلام آباد میں مطلع ابرآلود رہنے اور دوپہر کوگرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ظاہر کیا گیاہے،مری گلیات میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے, اس کے علاوہ چترال، دیر، بالاکوٹ، مالاکنڈ، کرم، کوہستان، وزیر ستان، مانسہرہ اور خیبر میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

ملک کے بیشتر میدانی علا قوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا تاہم شام/رات کے دوران بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان ، کشمیر اور اس سے ملحقہ علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی توقع ہے۔

کراچی میں سمندری ہوائیں بند  ہو گئیں، شمال مغرب سے چلنے والی گرم اور خشک ہوا کا راج ہے، شہر کا پاراہ آج بھی چالیس ڈگری عبور کر سکتا ہے، جیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ آئندہ دو روز میں گرمی میں کمی کا امکان ہے.

یہ بھی پڑھیں: بے نقاب کروں گا،سابق وزیراعظم نے تہلکہ خیز بیان دیدیا

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہورمیں بادل برسنے کا کوئی امکان نہیں ہے،شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 26،زیادہ سےزیادہ 42ڈگری ریکارڈ کیا جائے گا ۔